ارنا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ محمد بن زائد نے آج جمعے کی شام صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں، ایران کی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی اوراس بڑی اسلامی عید کی برکات کے دونوں ملکوں نیز ان کے عوام کے شامل حال ہونے کی آرزو کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ مبارک عید، اپنی وحدت آفریں برکات کے ساتھ، امت اسلامیہ میں اتحاد ویک جہتی بڑھنے کے اسباب فراہم کرے گی۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے مبارکباد کے فون کا شکریہ ادا کیا اور انہیں، نیز متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔
انھوں نے عیدالاضحی کو، اسلام، قرآن کریم، پیغمبر اعظم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مشترکہ قبلہ پر مسلمین عالم کے متحد ہونے کی تجلی قرار دیا ۔
صدر ایران نے اسلامی ملکوں کے اتحاد ویک جہتی کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مبارک عید، اس علاقے سے جنگ اور بد امنی کے خاتمے اور پوری اسلامی دنیا میں امن سلامتی کی برقراری کے لئے حالات کو سازگار کرے گی۔
آپ کا تبصرہ